سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔
معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کیے گئے جبکہ معطلی کے آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کیے گئے.
دوسری جانب رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کردیا گیا، محمدخان بھٹی اور رائےممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات کو بھی واپس لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ، ان کو ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GZMSWvy
0 تبصرے