Breaking News

header ads

کراچی میں بارش سے متعلق نئی پیشگوئی

سمندری طوفان کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی جاری کردی۔

سمندری طوفان بائپر جوئے کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مزید کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ کی صورت اختیار کر گیا۔

محکمہ موسمیت کے مطابق آج (ہفتہ کو) بھی سندھ کے چند مقامات پربارش کا امکان ہے، ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان، شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 16 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UnSx6Zm

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے