ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اب ہوا بہت ہی آسان، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کسی بھی شہر میں اب ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے سہولت دستیاب ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے بلا تعطل اجراء کا آغازکردیا۔ روز مرہ معمولات سے چھٹی کرنے کا جھنجھٹ نہ ہی دفتری اوقات ختم ہونے کا خدشہ ،سارے ضروری مراحل آدھ گھنٹے میں مکمل کرکے آپ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سہولت، پہلے تو کبھی نہ تھی،یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ چیف ٹریفک افیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا ہے لائسنس کے اجراء پر متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونے اور دفتری اوقات کی شرط ختم ہونے پر تمام ہم وطنوں کیلئے بڑی آسانی پیدا ہوگئی ۔
حکام اور شہری دونوں متفق ہیں کہ ڈیجیٹائزیشن سے ایک طرف رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمے ہوگا تو ساتھ ہی وقت اور وسائل کی بچت بھی یقینی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yQEA2K5
0 تبصرے