جامشورو تھانے میں دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے آنیوالی خاتون کو پولیس اسٹیشن میں گھس فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ ایس ایچ او جامشورو نے واقعے کا نوٹس لے لیا، غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرانے آنیوالی خاتون کو پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی سوسائی میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کرکے واثق نامی شخص کو قتل کردیا گیا تھا، خاتون اپنے دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے رات کو تھانے گئی تھی، جان کو خطرہ ہونے پر خاتون نے رات پولیس اسٹیشن میں گزاری۔
نمائندہ سمائ کے مطابق ملزمان نے تھانے میں ایس ایچ او آفس کے اندر گھس کر فائرنگ کردی، جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او جامشورو پولیس اسٹیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے متاثرہ فیملی کے 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pB0JvUt
via IFTTT
0 تبصرے