اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے الیکشن کمیشن اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 24 جون کی تاریخ مقرر کردی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت فواد چوہدری کو مقدمے کی نقول فراہم کی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/kDNbuzg
via IFTTT
0 تبصرے