کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکانسٹیبل رحمت اللہ اورعبدالحکیم ڈکیتیوں کی موجودگی کے اطلاع پر سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب پہنچے تو ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
حکام کے مطابق ڈکیتوں نے دو ہتھیاروں سے پولیس پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد پستول چھوڑ کر فرار ہوئے۔ جائے وقوعہ کے اطراف جیو فینسنگ شروع کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 4 خول نائن ایم ایم اور چار خول تیس بور پستول کے ملے ہیں، جبکہ ملزمان اپنا ایک نائن ایم ایم پستول چھوڑ کر فرار ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار شعلے گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچے تھے کہ ملزمان نے انھیں نشانہ بنایا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mJsrx1U
0 تبصرے