Breaking News

header ads

کراچی میں آج بھی موسم خوشگوار رہے گا، بوندا باندی جاری رہے گی، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا، بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج (منگل کو) بھی شہر قائد کا موسم خوشگوار اور شہر میں کہیں کہیں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے وسط تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wzTcDdu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے