Breaking News

header ads

میئر اور ڈپٹی میئر کے کل ہونیوالے انتخابات ملتوی کرنے کا مشورہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر اور ڈپٹی میئر کے کل (15 جون کو) ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں کہ طوفان اور بارشوں کے پیش نظر انتخابات 2، 4 دن آگے بڑھانے میں حرج نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن پاکستان سے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے، بارشوں کے پیش نظر میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات 2 چار دن آگے بڑؑھانے میں کوئی حرج نہیں۔

میئر کراچی کے انتخابات کیلئے پولنگ 15 جون کو ہونی ہے، جس میں حافظ نعیم الرحمان اور پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہے، دونوں جماعتیں اپنا میئر لانے کیلئے سرگرم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/StCFxg1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے