انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی۔
آسٹریلیا نے صرف ورلڈ ٹیسٹ چمیپئن شپ نہیں جیتی بلکہ نئی تاریخ بھی بنادی۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 39 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی تین پوزیشن پرقبضہ کرلیا۔
لبوشین کا پہلا، اسٹیو استمھ کا دوسرا اور ٹریوس ہیڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ نے تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن ہتھیالی، پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی کے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بالرز میں روی ایشون کا پہلا نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جیمز اینڈرسن دوسرے، پیٹ کمنز تیسرے، کاگیسو ربادا چوتھے، شاہین آفریدی پانچویں، انگلینڈ کے اولی روبنسن چھٹے، نیتھن لیون ساتویں، جسپریت بمرا آٹھویں، رویندر جڈیجا نویں اور اسٹیورٹ براڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zWADfPm
0 تبصرے