Breaking News

header ads

اتنی بڑی تعداد میں زبردستی پیچھے ہٹانا اور نقل مکانی ممکن نہیں وفاقی وزیر موسمیات

اسلام آباد میں وفاقی وزیرموسمیات شیری رحمان کا نیوزبریبنگ میں کہنا تھا کہ طوفان کیٹی بندر سے کل ٹکرائے گا ۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات سامنے آئیں گے ،طوفان کی موجودہ 150کلومیٹر کی رفتار ہے،سمندری طوفان سے تیز ہوائیں چلیں گی ۔

وفاقی وزیرموسمیات نے واضح کیا کہ سمندری طوفان کا وہی راستہ ہے جو بتایا گیا ہے،متاثرین کے لئے 75ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے۔کراچی میں سائیکلون کے اثرات شدید بارشوں کی صورت میں ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا تمام ادارے مل کر لوگوں کی نقل مکانی کروارہے ہیں،75 ریلیف کیمپ بن گے ہیں،اسکول کالجز میں کیمپ بنائے گئے ہیں ، لوگوں کی زندگی بچانا ہماری زمہ داری ہے، اتنی بڑی تعداد میں زبردستی پیچھے ہٹانا اورنقل مکانی ممکن نہیں،سول اور ملٹری انتظامیہ اے تعاون کریں،وزیراعظم کی بنائی کمیٹی کا اج اجلاس ہوگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہوا کی رفتار170کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے، طوفان کل صبح یا دوپہر میں کسی وقت ٹکرا سکتا ہے۔

دوسری جانب بائپر جوائے کے سندھ کی ساحلی پٹی پر اثرات نمودار ہوچکے ہیں، کئی شہروں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش جاری ہے، کل سے بادل جم کر برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، طوفان کی شدت برقرار ہے، سمندری طوفان کراچی سے 350، کیٹی بندر سے 300 اور ٹھٹھہ سے 360 کلو میٹر دور ہے، سمندر میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہیں جبکہ 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بائپرجوائے اس وقت کیٹیگری 3 کا طوفان ہے، کل سے کمزور ہوکر کیٹیگری 2 میں تبدیل ہوجائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8WJ62qX
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے