Breaking News

header ads

سندھ اسمبلی کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

سندھ کا مالی سال 24-2023ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کا کل حجم 2100 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

سندھ کا نئے مالی سال 24-2023ء کا 2100 ارب روپے کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں سہ دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 410 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

سندھ کے بجٹ کا فوکس 2022ء کی بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہ ہونیوالے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر رکھا گیا، ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری 3 ہزار 311 اسکیموں کیلئے 29 کروڑ 17 لاکھ 27 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے، نئی ایک ہزار 937 اسکیموں کیلئے 8 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تجاویز کے مطابق ترقیاتی پروگرام پر 380 ارب، ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے 30 ارب اور بین الاقوامی امداد سے چلنے والے منصوبوں سے 266 ارب مختص کئے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت سے 12 ارب ملنے کی امید ہے، تعلیم کیلئے 34 ارب، آبپاشی کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

سماء کو بجٹ دستاویز موصول

سندھ کے بجٹ کی تجاویز کی تفصیلات سماء کو موصول ہوگئیں، جس کے مطابق مالی سال 24-2023ء کا بجٹ2244 ارب روپے کا ہوگا۔

بجٹ تجاویز کے مطابق سندھ کے بجٹ میں امن و امان کیلئے 160 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے رکھے جائیں گے جبکہ محکمہ بلدیات کا ترقیاتی بجٹ 62 ارب روپے کا ہوگا، کراچی کے میگا منصوبوں کیلئے بھی 12 ارب 50 کروڑ رکھے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ ورکس کا ترقیاتی بجٹ 90 ارب روپے، محکمہ صحت کیلئے 44 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے، محکمہ آبپاشی کیلئے 52 ارب روپے اور داخلہ کیلئے 11 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

سماء کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ بلدیات کیلئے 111 ارب، ورکس اینڈ سروسز کیلئے 109 ارب روپے، صوبائی ترقیاتی منصوبے کیلئے 697 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق غیرترقیاتی بجٹ کی مد میں 1411 ارب، محکمہ تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 353 ارب روپے رکھے جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EAOzaj5

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے