فیصل آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے نجی فیکٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
فیصل آباد کے علاقے جھمرہ روڈ پر نجی فیکٹری میں ڈاکوؤں نے مزاحمت سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔
ساتھی ورکرز کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو فیکٹر میں گھسے تو محمد اختر نے ایک کو دبوچ لیا، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی فیکٹری میں کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی، فرار ہونیوالے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کررہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/U9gRZbd
via IFTTT
0 تبصرے