پاکستان کیلئے آنے والا روسی تیل عمان کی بندرگاہ پہنچ گیا۔وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا روسی جہاز دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا۔
وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا دنیا میں جہاں سستا تیل ملے گا لیں گے،ایک جہاز سے فرق نہیں پڑے گا زیادہ گارگوزآئیں گے توقیمت کم ہوگی،تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی،اب ملک میں گرین انرجی کی طرف جائیں گے،سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش پر کام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔کوشش ہے مقامی سطح پرگیس کی پیداواربڑھے۔
مصدق ملک نےمزید کہاماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے گرین انرجی ناگزیرہوچکی،گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولیں گے،کوشش ہےان کنووں کو کچھ رعایت دیں،ملک میں ٹائٹ گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔جلد ملک میں ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NcYQ6S3
0 تبصرے