Breaking News

header ads

نوازشریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کےلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا لاہورہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔

جسٹس علی باقرنجفی نے مقامی وکیل آفاق احمدکی درخواست پرسماعت کی جبکہ اس سے قبل رجسٹرارہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا، درخواست گزارسپریم کورٹ سے رجوع کرے، اعتراض لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Eq6XW3P
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے