Breaking News

header ads

عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک فتنے کانام ہے، اپنے آپ اور اپنی جماعت کو حادثے سے دوچارکیا، قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثنااللہ نے کہا کہ ایک سال سےنفرت کی سیاست کی جارہی تھی، مخالفین کوگالیاں دینے،چور ڈاکو کےالقاب سےپکارا جارہا تھا، مخالفین کیخلاف گھٹیا سوچ پروان چڑھانے کاعمل جاری تھا، نفرت کی سیاست ناسورکی طرح عوام میں داخل کی جارہی تھی۔ لوگوں کو پٹرول بم بنانےکی ٹریننگ دی گئی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ملک بھرمیں جوواقعات ہوئےاس میں499ایف آئی آرہوئیں،88 ایف آئی آراینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ کےتحت درج ہوئیں جبکہ باقی411ایف آئی آرزدیگر مقدمات میں درج کی گئیں۔ راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں2ہزار588، کےپی میں ایک ہزار افراد کو گرفتارکیاگیا، دیگر کیسز میں5ہزار536 لوگوں کو گرفتار کیاگیا،80فیصد لوگوں کوضمانت پر رہاکردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ نے کہا کہ یہ جو یہ6سے8ماہ میں جو کچھ کہتے رہے ہیں وہ سب کےسامنے ہے، ان لوگوں نےایساعمل کروایا جوپوری قوم کیلئے دکھ کا باعث بنا، کسی بے گناہ پرکوئی کیس نہیں کیا جائے گا، عمران خان کی جوسپورٹ تھی اس کےاس عمل میں ساتھ نہ تھی۔ایسا ہوتا تو25مئی دھرنےمیں12سے 13ہزارکی تعدادنہ ہوتی

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ لوگ عمران سے علیحدگی کا اعلان کررہے ہیں کہاجارہاہے دباؤہے، فیاض الحسن چوہان نے جوچارج شیٹ پیش کی کیایہ بھی دباؤتھا؟ مسرت چیمہ اورجمشید چیمہ نے بھی کہا یہ منفی سیاست تھی، کسی سے جیل برداشت نہیں ہورہی توہمارا قصورنہیں، ہم بھی جیلوں میں تھے تو کیامئی اور جون ٹھنڈاہوگیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومت ریفرنس دے سکتی ہے، فیصلہ کو سپریم کورٹ دے سکتی ہے۔ ان کےخلاف ثبوت موجود ہیں ،اس سےقبل بھی اس پر ڈسکس ہواہے، ریکارڈ کاجائزہ لیا جارہاہے مگر پابندی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RZgb8vy
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے