Breaking News

header ads

موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ

موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی۔حکام ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی،گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی 1766 ڈالر تھی۔

حکام ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی،ملکی معیشت کےمجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی،2022-23 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالرسےکم ہوکر341.6 ارب ڈالرپرآ گیا۔

اس کےعلاوہ صحت کے شعبے میں بہتری،3 فی8ہدف کے مقابلے کارکردگی 8.49 فیصد رہی،تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری،4.9 فیصد ہدف کے مقابلے 10.44 فیصد گروتھ رہی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی 6 فیصد ہدف سے بہتر 6.93 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق فوڈ سروسز،ہوٹلز،ریسٹورنٹس سیکٹر نے بھی 4.1 فیصد کا گروتھ ٹارگٹ پورا کر لیا۔ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج کی کارکردگی ہدف سے بہتر 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کےمطابق ہول سیل اور ری سیل سیکٹر 6.5 فیصد گروتھ کا ہدف حاصل نہ کرسکا، منفی 4.4 فیصد رہی،پبلک ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی منفی رہی، 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 7.76 فیصد رہی۔

حکام ادارہ شماریات کے مطابق انشورنس سیکٹر کی کارکردگی 5.1 فیصد ہدف کے مقابلے منفی 3.82 فیصد رہی،تعمیرات کا شعبہ 4 فیصد ہدف کی نسبت منفی 5.5 فیصد رہا، رپورٹ



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tUWrX6v

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے