رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کی شامل عیدالفطر کے ہلال کی رویت نہیں ہوگی۔ عیدالفطر اس بار 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو ہوگی۔
دوسری جانب ہر سال کی طرح رواں سال کے آغاز پر بھی کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
سال 2023 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے کے مطابق 22 سے 24 اپریل2023 عید الفطرکی 3 چھٹیاں جبکہ 29،30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سال2023 میں مجموعی طورپر 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی جبکہ 2جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بنکوں کی چھٹی ہوگی۔ رواں سال مجموعی طو پر میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KtBWcrw
0 تبصرے