Breaking News

header ads

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔ اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان قومی سلامتی پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابات کے معاملے پر سیکیورٹی ماحول سازگار ہے یا نہیں؟، اجلاس میں اس پر بھی غور کیا جائے گا دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gV3KvFz
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے