رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی اورغداری دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں اسلحہ کی ترسیل اور اس حوالے سے ٹیلی فون کال سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں علی امین گنڈہ پور کے ساتھی اسد خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی امین گنڈہ پور کی کال نیوز چینل پر نشر ہوئی، ملزمان نے اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا، ملزمان نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔
علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کہا کہ اسلام آباد سے ہم اس حکومت کو ٹیک اور کر لیں گے، ملزمان نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکے۔
یاد رہے کہ خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RWsnPEV
via IFTTT
0 تبصرے