ممکنہ ہیٹ ویوکے پیش نظروفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے صوبوں کو ایس او پیز جاری کردیئے۔
وفاقی وزیرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ضروری ایس اوپیز ممکنہ ہیٹ ویو کے انتظامات کےحوالے سے ہیں،انتظامی ایس او پیز وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹاسک فورس نے تشکیل دیئے۔ ہرسال ہیٹ ویو سے قیمتی جانوں،زراعت اور معیشت کا نقصان ہوتا ہے۔ نقصانات سے بچنے کیلئے شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیاط برتنا ہوگی۔
ہیٹ ویو کی علامات، وجوہات اور بچاؤ کے طریقے
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی تشکیل میں تمام صوبوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی گئی،تمام ضلعی، صوبائی حکام اورمتعلقہ ادارے ہیٹ ویو کی تیاری شروع کریں، صوبوں کو یونین کونسل کی سطح پرہیٹ ویو رسپانس سینٹرز قائم کرنے کی سفارش کی،معلومات اور مربوط کوششوں کے لیے قومی سطح پر کنٹرول روم بنانے کی بھی سفارش ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Uzyxi7O
via IFTTT
0 تبصرے