پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کےسینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا۔
پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہےتھے۔سردارلطیف کھوسہ پی پی دورمیں اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور سینیٹر رہے۔وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی رضا ربانی نے اداروں کے درمیان مذاکرات کی تجویز دے دی
ذرائع کےمطابق لطیف کھوسہ تحریک انصاف کےخلاف اقدامات پرشدید تنقید کرتے رہے۔پارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ کو متعدد بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روکا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YS0VdDg
0 تبصرے