سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 97 لاء افسران کی برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا صرف نوٹسز کررہے ہیں،حکم امتناع جاری نہیں کیا جاسکتا۔پنجاب لاء افسران کی برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت،اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے۔
عابد زبیری وکیل لاء افسران نے کہا پنجاب کے لاء افسران کی برطرفیوں کا آرڈر معطل کریں۔نگران حکومت پنجاب کے لاء افسران کو نہیں ہٹا سکتی تھی،نگران حکومت صرف روزانہ کے امورسر انجام دے سکتی ہے۔24 جنوری کوبرطرفی ہوئی اس روز نگران کابینہ ہی نہیں تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3yOmKxQ
0 تبصرے