Breaking News

header ads

عمران خان کا آج ہی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کچھ دیر میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسے سے قبل ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے۔ اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے وکیل وکیل اظہر صدیق کے وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔ زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کےلیے بھی درخواست کر دی گئی ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nOXwIFz
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے