Breaking News

header ads

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرانِ ریٹرننگ افسران کیلئے نام دینے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کا فیصلہ

صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی مراسلے بھیج کر انتخابی عملے کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔

پولنگ کے عملے کی تربیت کے لیے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔

’’آئین کی خلاف ورزی صدر نے کی‘’

انتخابی افسران کی تربیت تین سے چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9UeSQZY

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے