لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔
لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےاراکین کوڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف حکم امتناع میں6اپریل تک توسیع کردی۔وکیل وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرادیاگیا۔
تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان ڈی نوٹیفائی کردیئے گئے
وکیل نےاستدعا اسپیکرکی جانب سےجواب جمع کرانےکی مہلت دی جائے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفیٰ منظورہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے،استعفےعدالت عظمی کےطےکردہ قوانین کےبرعکس منظورکیےگئے۔
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے نوٹس جاری
استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سےاستعفی منظورکرنے کااقدام کالعدم قراردے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/IpqbShj
0 تبصرے