Breaking News

header ads

عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں

عوام پرایک اوربجلی (Electricity) بم گرانےکی تیاریاں،فی یونٹ 3.23 روپےاضافی سرچارج لگا کربجلی صارفین پر335 ارب روپےکا مزید بوجھ ڈالنےکی درخواست کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گرمیوں سے قبل ہی عوام پر بجلی کے پے درپے بم گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

پاکستان روس سے کتنا سستا ایندھن خریدے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 14 روپے بڑھانے کے فیصلے کے فوری بعد صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

بتایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈزکے مطالبے پرحکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

حکومت کی جانب سےدائردرخواست میں کہا گیا ہےکہ 6 مارچ کوبجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ ناکافی ہے،لہذا بجلی مزید مہنگی کی جائے۔

بجلی کی قیمت میں 3.23 روپے اضافی سرچارج لگانے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سےزائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسےجبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسےفی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنےکی درخواست بھی کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر16 مارچ کو سماعت کی جائےگی۔ بتایا گیا ہےکہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے ہی ملک بھرکے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے سے زائد اضافے کی منظوری دی تھی۔اس فیصلے کے تحت ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال اکتوبرتک کھربوں روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ewu01QU

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے