Breaking News

header ads

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات شروع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جس میں ٹیکس ریونیو، مالی خسارہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات موجودہ مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ کے دوران ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ رواں مالی سال جولائی سے جنوری 7 ماہ میں 3965 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا، رواں سال کے لئے 7470 ارب روپے کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے سبسڈی کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مذاکرات کے دوران غیر ضروری اور تاخیر کے شکار منصوبوں کی فنڈنگ روکنے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 600 ارب روپے سے زائد اخراجات میں کمی اور 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بھی 300 ارب روپے سے زیادہ کٹوتی کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9iPwIGN

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے