اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں آج ہی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کی فاضل جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد ۔ عدالت نے عمران خان کو آج ہی عدالتی وقت ختم ہونے تک عدالت پیشی کا حکم دے دیا ۔
فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران کان آج پیش نہ ہوئے تو اقانون اپنا راستہ بنائے گا۔
معاملے کا پس منظر
اگست 2022 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ سنایا تھا۔
عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر رکرکھی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xDqmCS8
via IFTTT
0 تبصرے