کراچی پولیس آفس پر حملےمیں مارے گئے دہشت گرد کفایت اللہ کے گھر پر لکی مروت میں چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے گھر والوں سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا لیکن وہ پانچ ماہ قبل فرار ہوگیا تھا۔
موصول اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی عمر بائیس سے تیئیس سال تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے ان کا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد کفایت اللہ تربیت یافتہ اور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا۔ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) ٹیپو گل گروپ سے تھا۔ کفایت اللہ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aEU3yxM
0 تبصرے