سابق صدر پرویز مشرف زندگی کے آخری برسوں میں ایمالوئڈوسس نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھے۔
1999 سے 2008 تک ملک میں چیف ایگزیکٹیو اور پھر صدر مملکت رہنے والے پرویز مشرف 2018 سے ایمالوئڈوسس (amyloidosis) نامی بیماری کا شکار تھے۔
ایمالوئڈوسس ایسی بیماری ہے جس میں انسانی جسم میں پروٹین کے مالیکیول صحیح طرح نہیں بن پاتے، کچھ مریضوں میں اس بیماری کی وجہ سے پروٹین کے مالیکیول دل جب کہ اکثر میں گردے میں بننے لگتے ہیں۔
اس بیماری کا شکار افراد کے اعضائے رئیسہ متاثر ہوتے ہیں، اور پٹھے سخت ہونے سے جسم میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔
جون 2022 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں پرویز مشرف کی عیادت کی تھی اور انہیں پاکستان میں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/sJutGMe
0 تبصرے