Breaking News

header ads

شیخ رشید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔

سیشن جج طاہر محمود نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو بھجوا دی ہے، جس پر کل بروز جمعرات سماعت ہوگی۔

شیخ رشید کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی معاونت سے پروسیکیوشن نے شیخ رشید پر جھوٹےالزامات لگائے اور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس معطل ہونے کے باوجود مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر میں درج دفعات بھی عام شہری کی درخواست پر نہیں لگ سکتیں، شیخ رشید کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ شیخ رشید اڈیالہ جیل میں ہیں اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ۔ اس لئے عدالت درخواستِ ضمانت منظور کرے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/7zeRIv0
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے