Breaking News

header ads

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر درخواست دائر

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

14 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی تاہم 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک انتکابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں گورنر پنجاب اور دیگر متلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئے 2 ہفتے گزر گئے لیکن گورنر پنجاب آئین پرعمل کرنے کے بجائے سیاسی جماعت کے ایجنڈے پرعمل کر رہے ہیں۔

درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرناآئین سے انحراف ہے۔ گورنر آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کے اعلان کرنے کا پابند ہے لیکن وہ اپنے حلف پاسداری نہیں کر رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گورنر کو فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے اور حلف پرعمل نہ کرنے پر گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3jEA8hK

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے