امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک اور دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ رات گئے ساڑھے دو بجے پیش آیا، بیورلی کرسٹ کے علاقے میں پیش آیا۔
فوری طور پر حملے میں متاثرہ افراد کی شناخت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ متاثرہ افراد تقریب سے واپس آرہے تھے۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ ( ایل اے پی ڈی) کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی بیان یا تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل اکیس جنوری کو ڈانس ہال میں فائرنگ کے واقعہ میں گیارہ افراد جب کہ دو روز قبل سات افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کیلی فورنیا میں یہ فائرنگ کا چھٹا بڑا واقعہ ہے۔
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب امریکا میں 2022 میں 600 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mWlxkQM
0 تبصرے