لاہور میں نیوایئرنائٹ پر پولیس نے 199 مقدمات درج کرکے 216 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نئے سال کے موقع پر لاہور پوليس نے سيکڑوں منچلوں کے خواب چکنا چور کرديے، جس میں 199 مقدمات درج کئے گئے جب کہ 216 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق نیو ائرنائٹ پر 216 افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ دوران چیکنگ 600 لیٹرشراب، سوا دو کلو چرس سمیت آتش بازی اور اسلحہ برآمد کيا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق مجموعی طور پر جو مقدمات درج کئے گئے، ان میں ہوائی فائرنگ پر101، ون ویلنگ پر55 مقدمات درج ہوئے، آتش بازی پر 14 اور شراب نوشی پر 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او نے بتایا کہ نیوایئرنائٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، اور اسنیپ چیکنگ کےدوران 50موٹرسائیکلسٹ پکڑے، اس دوران ملزمان سے 76 پسٹل اور 2 بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/IEhZQ0r
0 تبصرے