Breaking News

header ads

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کےلیے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

کیوی اسکواڈ پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لینے کراچی پہنچ گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساؤتھی جب کہ ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نیوزی لینڈ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی تھی لیکن ایک دھمکی آمیز جعلی ای میل کی بنیاد پر پہلے میچ سے چند ہی گھنٹے قبل نیوزی لینڈ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کیویز کا دورہ پاکستان اسی سلسلے میں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8amY46o

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے