Breaking News

header ads

پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ نواں جائزہ اجلاس شروع کرنے کیلئے پاکستانی حکام سے بات چیت مفید رہی۔

پاکستان اور آٸی ایم ایف کے مابین ہونے والے نویں جاٸزہ اجلاس کے حوالے سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ نواں جائزہ اجلاس شروع کرنے کیلئے پاکستانی حکام سے بات چیت مفید رہی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اہم معاشی اہداف پر نظرثانی کی جارہی ہے، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ طے شدہ مالی و زری پالیسیوں پر بات چیت جاری رکھی جائے گی، ایکس چینج ریٹ اور تواناٸی کے حوالے سے پالیسیوں پر جامع بات چیت ہوٸی، پاکستان کو توانائی کی اصلاحات پر طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ایستر پیریز روئز نے مزید کہا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، جب کہ اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا، پاکستان سے مالیاتی اور بیرونی اداٸیگیوں کو مستحکم رکھنے کیلیے بات چیت جاری رہے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/foklZJw
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے