عوامی نمائندوں کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کے امیدوار یاسر آفتاب کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیبب اختر نے درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو محض غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔
عدالت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے، اعتراض ٹھوس نہ ہوں تو ریٹرننگ افسر کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے.
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اگر ٹھوس اعتراض ہو تو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسراعتراض نظر انداز کرسکتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bT1Vz3c
via IFTTT


0 تبصرے