Breaking News

header ads

خاتون ساتھی کے ذریعے شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی ساتھی خاتون کے ذریعے شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی میں کارروائی کرتے ہوئے چار جعلسازوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مخلتف علاقوں میں شہریوں کے اغوا اور جعلی سی ٹی ڈی اہلکار بن کر بھتہ لینے میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا چار رکنی گروہ جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بھیس میں لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور بھتہ طلب کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گروہ میں شامل خاتون فون پر سادہ لوح شہریوں سے دوستی کرکے مخصوص مقام پر بلاتی تھی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کرلیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزمان نے اسی طریقہ واردات سے شمائل نامی شخص سے دو لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، اور متاثرہ شخص سے مزید 7 لاکھ روپے وصول کرنے پہنچے تھے، تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IiupLXE

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے