Breaking News

header ads

کراچی میں آٹا 20 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں یکدم 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ شہر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے، اور فی کلو آٹے کی قیمت میں 20 روپے کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی کلو ریٹیل قیمت 110 سے بڑھ کر 130 روپے تک جاپہنچی ہے، چکی اور فائن آٹا دونوں کی قیمتیں برابر ہوگئی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں گندم کے دام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ixlpw3B

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے