Breaking News

header ads

اسلام آباد ہائی کورٹ، عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا، جب کہ رجسٹرار آفس نے بھی 20 دسمبر کو کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے، عدالت نے شہری کی درخواست پر کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کررکھا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔

پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ

گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں میانوالی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں 2 بیٹوں کا ذکر تو کیا لیکن ایک بیٹی کی معلومات چھپائیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے۔

حسنین ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ خان صاحب ہمیشہ انکار کرتے آئے ہیں کہ میری کوئی بیٹی نہیں۔ لیکن انہوں نے کیلفورنیا میں جو بیان حلفی جمع کروا رکھا اس کی ہم نے تصدیق شدہ کاپی منگوائی ہے۔ چیف جسٹس کو پیش کی ہے۔ بیان حلفی چونکہ لاہور سے بن کر گیا تھا اس لیے پاکستانی عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Pj8xdk5

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے