Breaking News

header ads

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی مل گئی ۔

بھارت کے شہر بنگلورو میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کا اجلاس ہوا ، جس میں میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ویزا جاری نہ ہونے کے باعث بھارت نہ جاسکے، سید سلطان شاہ نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں 18 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

واضح رہے رواں ماہ (5 دسمبر کو ) بھارت میں بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوا لیکن بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے ہی نہیں دیئے، جس کی وجہ سے قومی ٹیم اس میگا ایونٹ میں شرکت ہی نہ کرسکی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WA65ymT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے