Breaking News

header ads

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں سعودی گرین انیشیٹو کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات کم کرنےکے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، مشرقی وسطیٰ میں گرین انیشیٹیو پروگرام منفرد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت متاثر ہوا، پاکستان ایم جے آئی کے ساتھ مکمل تعاون کاعزم رکھتا ہے، گرین پاکستان پروگرام اسی سلسلےکی کڑی ہے۔

سعودی گرین انیشیٹو کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار اور باہمی تعاون کی دائمی روایت پر مبنی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا بے حد احترام اور سعودی عرب کے لوگوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعود ی عرب میں کام کرنے والے بیس لاکھ پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کی میزبانی اور تعاون کو بھی سراہا اور باہمی تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اور عوامی سطح پر تعلقات میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ولی عہد کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس دورے سے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ COP27 کے ان ترقی پذیر ممالک کومالی امداد فراہم کرنے پر توجہ کی صورت میں ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے جنہیں ماحولیاتی تباہی اور نقصان کا سامنا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KXZVWrv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے