Breaking News

header ads

آرمی چیف کی سنیارٹی کےمطابق تقرری کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے مقامی خاتون وکیل نجمہ احمد کی درخواست پر بطور اعتراضی درخواست سماعت کی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے پیش ہوئی تو عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور باور کرایا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل طارق عزیز نے بتایا کہ آرمی چیف اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور نئے آرمی کا تقرر سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آرمی چیف کی سنیارٹی کا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراد دے دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2hy5GgA

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے