Breaking News

header ads

فائنل سے پہلے قومی ٹیم کو عمران خان کا پیغام

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قومی ٹیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میرا آج وہی پیغام ہے جو میں نے 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ اس دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ شاذ و نادر ہی کسی کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے پریشان نہ ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر آپ خطرات مول لینے کے لیے تیار اور مخالفین کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں تو آپ جیت جائیں گے۔ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/7NWMFRZ
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے