Breaking News

header ads

عمران خان کے بیٹے واپس برطانیہ روانہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان ( Imran Khan ) کے دونوں بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں کو لاہور کے زمان پارک سے لندن واپسی کیلئے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ روانہ کیا گیا۔ دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کیلئے لندن سے پاکستان آئے تھے۔

قاسم اور سلمان گزشتہ ہفتے جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے۔

عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران مبینہ طور پر گولی چلنے سے عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HQ8yVi2
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے