Breaking News

header ads

لاہور میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی واردات کا ڈراپ سین، سگا بھائی ملوث نکلا

راوی روڈ فروٹ منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

لاہور کے راوی روڈ فروٹ منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، اور واردات کا ماسٹر مائنڈ لٹنے والے تاجر کا سگا بھائی نکلا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم افتخار ہی اپنے تاجر بھائی کو لوٹنے والوں میں شامل اور واردات کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

پولیس نے ملزم افتخار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افتخار خود بھی تاجر ہے، ملزم کے قبضہ سے چوری کی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wa0ZKqF

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے