اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سے امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی مانگ لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسہ اوردھرنا کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر بابراعوان جب کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق عدالت نے ریمارکس دیئے پی ٹی آئی کو جو بھی مقام دیا جائے یقین دہانی کرائیں امن و امان برقرار رکھیں گے، کسی کو اس بات کی ذمہ داری لینی ہوگی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خیال رکھیں گے کہ روڈز بلاک نہ ہوں اورلوگوں کو مشکلات نہ ہوں، احتجاج آپ کا حق ہے لیکن شہریوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ کل آپ نے یہاں کہا احتجاج 6، 7 تاریخ کو ہے، پھر کچھ اور کہا، تاریخ کے حوالے سے آپ نے واضح ہونا ہے۔
بیرسٹرجہانگیر جدون نے عدالت سے کہا کہ اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں 10 ماہ تک رہیں گے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد 25 مئی کےسپریم کورٹ کےفیصلےکوپڑھ رہےہیں
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZeQ9Lyt
0 تبصرے