Breaking News

header ads

بزرگ شہری چار بیٹیوں کے اغوا ہونے پر عدالت پہنچ گیا

کراچی کا بزرگ شہری اپنی چار بیٹیوں کے اغوا پر عدالت پہنچ گیا۔

کراچی کا ایک بزرگ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا، جہاں اس نے انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

بزرگ شہری نے بیان دیا کہ اس کی چار بیٹیاں وڈیرے اغواء کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔

برزگ نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغوا کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

پولیس حکام نے عدالت میں بیان دیا کہ لڑکیوں نے اپنی مرضی سے شادی کرلی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر لڑکیوں نے شادی کرلی ہے تو ان کے نکاح نامے عدالت میں پیش کیے جائیں۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کیلیے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xj9vJgn

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے