Breaking News

header ads

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آگئی

سابق مشیر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے چلنے والی افواہوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے سابق مشیر اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم نے زرداری کی صحت سے متعلق وضاحت دے دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضیا الدین اسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی صحت بہتر ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا سابق صدر کی صحت میں بہتری آگئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کاکہنا ہے سابق صدر آصف زرداری ایک سے دو دن میں مکمل صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MuW391o

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے