Breaking News

header ads

ہمیں آپس میں نہیں بلکہ،مسائل اور انتہا پسندی کیخلاف لڑنا ہے،جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ( Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے نہیں بلکہ، غربت، جہالت اور موسمیاتی تبدیلوں کے مسائل سے لڑنا ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی ( Pakistan Military Academy ) کاکول ( Kakul ) میں 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر کیڈٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں اس موقع پر گریجیوٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جب کہ میں برادر ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ملٹری ٹریننگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شاندار ادارے سے گریجویٹ ہونا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، آج میں یہ فخر آپ کے روشن و تابندہ چہروں پر دیکھ سکتا ہوں، جو یہاں موجود ہیں، جب کہ یہ چمک آپ کے پیاروں کے چہروں پر بھی دیکھ سکتا ہوں، بے مثال محنت کرنے پر آپ اس کے مستحق ہیں جب کہ اہلخانہ بھی جنہوں نے ٹریننگ کے دوران صبر سے کام لیتے ہوئے آپ کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا باعث فخر ہے۔ آپ کو مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے لینے ہوں گے، ملک کی حفاظت، عزت اور بہتری کیلئے آپ کو کام کرنا ہوگا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بااعتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کیساتھ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دشمن یاد رکھے کہ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ پاک افواج اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کسی کو بھی اپنے ملک کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹس آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ پیشہ ورانہ طور پر ممتاز اور جنگ کے میدان صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی فوج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں جس کی روایتی اور غیر روایتی دونوں ہی میدانوں میں کامیاب مہمات کی ایک طویل فہرست ہے۔

انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ پاک فوج نے قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کی بدولت پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، یہ واقعی ایک منفرد کارنامہ ہے جس کا دعویٰ بہت سے ممالک یا فوجیں نہیں کر سکتیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eTYQ0Xs

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے